• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشی طورپر تباہ کردیں گے، امریکا ترکی نے دھمکی مسترد کردی

انقرہ (جنگ نیوز) امریکا نے ترکی کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے شام سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد وہاں موجود کرد افواج پر حملے کی کوشش کی تو وہ اسے ’معاشی طور پر تباہ‘ کر دیگا،دوسری جانب ترکی نے کہا ہےکہ کردوں اور داعش میں کوئی فرق نہیں، کارروائی جاری رکھیںگے، امریکی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہونگے،ترکی کیخلاف معاشی خطرات کی کوئی حیثیت نہیں۔غیرملکی خبررساں اداروں کےمطابق اتوار کو ٹوئٹر پرامریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ شام سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد وہاں موجود کرد افواج پر حملے کی کوشش کی تو وہ ترکی کو ’معاشی طور پر تباہ‘ کر دینگے تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ یہ بھی نہیں چاہتے کہ کرد ترکوں کو اشتعال دلائیں۔واضح رہے کہ شمالی شام میں داعش کے خلاف کرد ملیشیا امریکی افواج کے شانہ بشانہ لڑتی رہی ہے جبکہ ترکی اس پیشمرگاہ فورس کو دہشت گرد قرار دیتا ہے ۔

تازہ ترین