• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران 2سیٹیلائٹس روانہ کرنے والا ہے، حسن روحانی

تہران(جنگ نیوز) ایرانی صدر حسن روحانی نے تصدیق کی ہے کہ آئندہ دنوں میں ایران کے دو سیٹیلائٹس زمینی مدار کے لیے روانہ کیے جائیں گے۔غیرملکی میڈیا کےمطابق روحانی کا کہناہےکہ یہ سیٹیلائٹس ایران کے لیے ماحولیاتی معلومات کے حصول کا باعث ہوں گے، شمال مشرقی صوبے گلستان کے دورے کے دوران ایرانی صدر نے بتایا کہ دونوں سیٹیلائٹس کو تہران کی امیر کبیر یونیورسٹی برائے ٹیکنالوجی میں تیار کیا گیا ہے۔ ایران کے وزیر مواصلات کے مطابق ان سیٹیلائٹس کے نام پیام اور دوستی رکھے گئے ہیں، وزیر نے ان کے آزمائشی تجربات کو کامیاب قرار دیا۔

تازہ ترین