• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریگزٹ ڈیل پر پارلیمانی رائے شماری آج ہوگی

لندن(جنگ نیوز) برطانوی وزیراعظم ٹریزا مَے نے خبردار کیا ہے کہ پارلیمانی عدم منظوری سے بریگزٹ کا عمل پٹری سے اتر سکتا ہے، برطانوی پارلیمنٹ میں وزیراعظم کی طے شدہ ڈیل کی منظوری کے لیے ووٹنگ آج منگل کو ہو گی۔غیرملکی میڈیا کاکہناہےکہ برطانوی وزیراعظم کے بعض وزرا کا کہنا ہے کہ اگر ڈیل کی منظوری نہیں ہوئی تو یہ برطانیہ انتہائی دائیں بازو کی عوامیت پسندی کی مقبولیت کا باعث بن سکتا ہے، رائے شماری سے قبل برطانوی وزیراعظم اراکین پارلیمنٹ سے خطاب بھی کریں گی، ایسے اندازے لگائے گئے ہیں کہ بریگزٹ ڈیل پر مَے حکومت کو ناکامی کا سامنا ہو سکتا ہے۔ 
تازہ ترین