• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنسدانوں کا بھاپ کے ذریعے لامحدود وقت تک کیلئے خلائی جہاز چلانے کا تجربہ

کراچی (نیوز ڈیسک) سائنسدانوں نے ایک ایسا طریقہ دریافت کر لیا ہے جس کی مدد سے خلائی جہازوں کو لامحدود وقت تک کیلئے خلا میں بھیجا جا سکے گا اور انہیں ایندھن کے خاتمے کی بھی فکر لاحق نہیں ہوگی۔ ’’ورلڈ از ناٹ انف‘‘ پروجیکٹ کے تحت خلا میں بھیجے جانے والے اسپیس کرافٹس کو بھاپ کی مدد سے چلانے کا تجربہ کیا گیا ہے۔ ناسا کے محقق فل میٹزگر کا کہنا تھا کہ خلائی جہاز کسی بھی ایسے مقام سے پانی حاصل کر سکتا ہے جہاں وہ فی الوقت موجود ہے، پانی کے ذریعے بھاپ پیدا کی جائے گی اور یہ خلائی جہاز کے ایندھن کے طور پر کام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ممکنہ طور پر ہم یہ ٹیکنالوجی چاند، سیریس، یوروپا، ٹائٹن، پلوٹو اور عطارد وغیرہ پر جانے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔
تازہ ترین