• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جائیداد کاغذات کی ہوم ڈیلیوری گڈ گورننس کی طرف بڑا قدم ہے ٗضلع ناظم پشاور

پشاور ( وقائع نگار )ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے کہاہے کہ ڈومیسائل ، فرد ، جائیداد کے انتقال کا چالان فیس اور اندراج کی ہوم ڈیلیوری سرو سز پی ٹی آئی کے گڈ گورننس اور کرپشن ختم کرنے کی طرف ایک بہت بڑاقد ہے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے جلد پشاو ر کی ضلعی حکومت ہوا میں آلودگی کامقدار جانچنے کیلئے شہر میں جگہ جگہ ائیر پالوشن کوالٹی گیج نصب کریگی جس کا افتتاح بھی جلد وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کرینگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پاکستان پوسٹ آفس کے تعاون سے ڈومیسائل ، فرد ، جائیداد کی ملکیت کا ثبوت ،جائیداد کی گرداوری رپورٹ ، جائیداد کے انتقال کااندراج ،جائیداد کے انتقال کا فیس چالان کی سروسز ہو م ڈیلیوری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ضلع ناظم نے کہاکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سےکرپشن ختم کرنے اور گڈ گورننس کے فرغ میں مدد ملے گی جاور پٹوار کلچر سے کرپشن کا خاتمہ اس نظام سے ممکن ہوجائیگا انہوں نے کہاکہ پٹوار نظام کو ٹھیک کرنے کیلئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں متعدد پٹواریو ں کو معطل کردیاگیا ہےجبکہ ایک پٹواری کو جلد نوکری سے برخاست کردیاجائیگا ۔
تازہ ترین