• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی احکامات کی عدم تعمیل پر اسسٹنٹ کمشنر مہمندکی تنخواہ قرق کرنے کے احکامات

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس قیصررشید نے عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر اسسٹنٹ کمشنرمہمندکی تنخواہ قرق کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں اورجواب مانگ لیاہے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز درخواست گذار عمران کی جانب سے رشید احمدایڈوکیٹ کی وساطت سے دائررٹ کی سماعت کے دوران جاری کئے اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گذار کو کالعدم تنظیم سے روابط کے الزام میں پانچ سال قید کی سزاسنائی گئی تھی جو ایک سال قبل مکمل ہوچکی ہے اور اسسٹنٹ کمشنر مہمند درخواست گذار کی رہائی کے احکامات جاری نہیں کررہے ہیں اورعدالت عالیہ بھی تین مرتبہ اسسٹنٹ کمشنرکو نوٹس جاری کرچکی ہے اوروہ عدالت میں بھی پیش نہیں ہوررہے ہیں۔‘جس پرعدالت نے برہمی کااظہارکرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرکی تنخواہ قرق کرتے ہوئے اسے شوکاذنوٹس جاری کردیااوررٹ کی سماعت اگلی پیشی تک ملتوی کردی ۔
تازہ ترین