• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور‘ طالبعلم کو سکول سے بے دخل کرنے کے اقدام عدالت میں چیلنج

پشاور(نیوزرپورٹر)آٹھویں جماعت کے طالبعلم کو تشددکانشانہ بنانے کے بعدسکول سے بے دخل کرنے کے اقدام کو پشاورہائی کورٹ میں چیلنج کردیاگیاہے گورنمنٹ مڈل سکول پبی نوشہرہ کے طالبعلم محمدعمرکے والد گل درازنے رٹ پٹیشن میں موقف اختیار کیاہے کہ درخواست گذار کابیٹاگورنمنٹ مڈل سکول پبی نوشہرہ میں زیرتعلیم ہے جسے سکول ٹیچر عزیز اللہ نے تشددکانشانہ بنایاتھااوراس تشدد کے باعث اس کاایک سال بھی ضائع ہوچکاہے۔ رٹ میں صوبائی حکومت ٗ سیکرٹری تعلیم اورڈی ای او کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیاگیاہے کہ درخواست گذار کاایک سال بھی ضائع ہوچکاہے لہذااسے سکول میں بحال کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں عدالت عالیہ کادورکنی بنچ آئندہ چند روزمیں رٹ پٹیشن کی سماعت کرے گا۔
تازہ ترین