• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


یورپ کے کئی ملکوں میں تیس سال کی بدترین برفباری کے باعث مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 26 ہوگئی۔

سوئٹزرلینڈ، جرمنی، آسٹریا اور فرانس کے پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث تودے گرنے کے خطرات بڑھ گئے ہیں، ایلپس پہاڑی سلسلے کے بیشتر حصوں میں بیس سال کے دوران محض دوسری بار خطرے کا لیول انتہائی درجے تک بڑھا دیا گیا ہے۔

بعض علاقوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران دس فٹ تک برفباری ہوئی، سوئٹزرلینڈ میں ڈیووس اور چند دیگر شہروں کے زمینی راستے بند ہوگئے، سیاحوں سمیت تقریباً بائیس سو افراد کا رابطہ کٹ کر رہ گیا۔

گزشتہ روز فرانس میں برفانی تودوں سے بچاؤ کے اقدامات کے دوران دو اہل کار ہلاک ہوگئے تھے جبکہ جرمنی میں ہوٹل پر تودا آگراتھا، ریسکیو ورکرز نے ہوٹل میں مقیم افراد کو بحفاظت نکالا۔

سرحدی علاقے برگ ٹیس گاڈن میں نو نو فٹ تک برف کے انبار لگے ہیں، آج مزید ایک میٹر برفباری متوقع ہے۔

تازہ ترین