• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے علاقے لیاقت آباد کے ایک گھر اور نارتھ کراچی میں مسلح ڈکیت آفس کا صفایا کر کے فرار ہو گئے، شہر میں مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں 8 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔

لیاقت آباد سندھی ہوٹل کے قریب دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق 3 موٹر سائیکلوں پر سوار 5 ملزمان اطمینان کے ساتھ گھر میں داخل ہوگئے۔

ملزمان اسلحے کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر میں موجود 4لاکھ روپے اور سونے کے زیورات لے کر فرار ہوگئے، جبکہ انہوں نے جاتے ہوئے گھر کے دروازے کو باہر سے لاک بھی کر دیا۔

دوسری جانب نارتھ کراچی کے سیکٹر فائیو سی ون میں انٹرنیٹ سروس کے آفس میں 2 مسلح ڈکیت اسلحے کے زور پر لوٹ مار کر کے فرار ہوگئے۔

اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق 2مسلح ڈکیت آفس میں داخل ہوئے جنہوں نے وہاں موجود افراد سے موبائل فون، نقد رقم اور دیگر قیمتی اشیاء لے کر فرار ہو جاتے ہیں۔

ڈاکس کے علاقے سلطان آباد میں پولیس نے منشیات فروشی کے اڈے پر چھاپہ مار کر 3 منشیات فروشوں کو ہیروئن، چرس اور اسلحے سمیت گرفتار کر لیا جبکہ کارروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش عظمت عرف کاکی 3 کلو چرس چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

سہراب گوٹھ اور میمن گوٹھ میں 2 منشیات فروش فقیر اور خورشید کو گرفتار کر کے 1 کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔

تیموریہ پولیس نے کے بی آر سوسائٹی میں کارروائی کر کے 3 اسٹریٹ کرمنل علی، مدثر اور عمران کو اسلحے، موبائل فون اور موٹر سائیکل سمیت گرفتار کر لیا۔

ہجرت سیکٹر 2 ڈی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 25 سالہ شہباز زخمی ہو گیا۔

تازہ ترین