• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے اہم فیصلے، ہاکی میں طویل قامت گول کیپرز مل گئے

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے پچھلے ہفتے اپنے اجلاس میں کئی اہم فیصلے کئے جس کے تحت سر پرست کا عہدہ ختم کردیا، اور اب صدر مملکت پی او اے کے سر پرست نہیں رہے، اس فیصلے کے تحت چاروں گورنرز بھی صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے سر پرست نہیں رہ سکیں گے، اس اجلاس میں قومی گیمز اپریل میں کوئٹہ میں ہی کرانے کا فیصلہ کیا گیا، بلوچستان حکومت نے اس سلسلےمیں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو دس روز میں تاریخ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے، ،پی او اے کا اجلاس ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹینٹ جنرل(ر) عارف حسن کی صدارت میں ہوا جس میں سکریٹری خالدمحمود،سندھ سے احمد علی راجپوت، سید محفوظ الحق، سافٹ بال فیڈریشن کے سکریٹری آ صف عظیم اور دیگر فیڈریشن کے نمائندوں نے بھی شر کت کی، جس میں آڈٹ کی منظوری دی گئی، سکریٹری کھیل بلوچستان نے بتایا کہ قومی گیمز کے لئے تمام وینوز مکمل ہوچکے ہیں، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی او اے کی کمیٹی فروری میں کوئٹہ کا دورہ کر کے انتظامات کاجائزہ لے گی، پی او اے نے تمام فیڈریشنز کوقومی گیمز میں شرکت کے لئے اپنے انٹر نیشنل شیڈول سے 16جنوری تک پی او اے کا آگاہ کرنے کی ہدایت کی،اجلاس میں پی او اے کے لوگو کو عالمی تنظیم کی ہدایت پر تبدیل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، جبکہ مارکیٹنگ، میڈیا، پی او اےقومی اکیڈمی، میڈیکل کمیشن،فنانس کمیٹی، کلچر کمیشن بنانے کی بھی منظوری دی گئی،اجلاس مین پنتھالون اور تلوار بازی فیڈریشن کو عارضی طور پر رکنیت بھی دی گئی،جبکہ قومی بیچ گیمز ستمبر میں کراچی میں کرانے کا فیصلہ کیاگیا، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی او اے کے صدر عارف حسن نے کہا کہ فٹبال فیڈریشن کا معاملہ فیفا کے پاس ہے اس کے فیصلے کے بعد پی او اے کوئی فیصلہ کرے گی، انہوں نے کہا کہ بیچ گیمز میںانٹر نیشنل کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے اہم فیصلے، ہاکی میں طویل قامت گول کیپرز مل گئے
پاکستان کی خواتین رسہ کشی( ٹگ آف وار) ٹیم کی کھلاڑیوں کا وطن واپسی پر گروپ

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے غیر آئینی سر گر میوں میں ملوث ہونے پر پاکستان روئنگ فیڈریشن کے سکریٹری شہباز ابراہیم کو معطل کردیا ہے، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق سکریٹری رانا مجاہد علی خان پر عائد دس سال کی پابندی میں نرمی کرتے ہوئے سات سال مکمل ہونے پر اسے ختم کردیا ہے۔، جبکہ پاکستان جوڈو اور پاکستان سائیکلنگ فیڈریشنز کی دوبارہ الحاق کی درخواست پر اگلے اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا٭ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سکریٹری شہباز احمد کے بعد اب پی ایچ ایف میں مزید تبدیلیوں کی اطلاعات ہیں جس پر اگلے دس سے پندرہ روز میں عمل در آمد یقینی نظر آ رہا ہے، ٹاسک فورس کے اجلاس مین وزیر اعطم عمران خان نے بھی ہاکی سمیت کئی فیڈریشن کی کار کردگی پر سخت بر ہمی کا اظہار کیا ہے٭ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل کے سابق رکن سینیٹر انور بیگ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کے کندھوں پر زیادہ بوجھ نہ ڈالیں ، احسان مانی سے کھیلوں سے متعلق ٹاسک فورس کی ذمہ داری واپس لے لینی چاہیے توکہ وہ تمام توجہ کرکٹ کے معاملات پر مرکوز کر سکیں ۔ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر انور بیگ نے کہاکہ جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سب کے سامنے ہے اور پاکستان سپر لیگ بھی آئندہ ماہ شروع ہو رہی ہے لہذا وزیر اعظم عمران خان کو چاہیے کہ احسان امنی کے کندھوں پر ڈالی گئی کھیلوں سے متعلق ٹاسک فورس کی ذمہ داریاں ان سے لیکر کسی اور کو دی جائے تاکہ احسان مانی پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات کو زیادہ بہتر انداز سے چلا سکیں ، انہوں نے کہاکہ جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر انہیں مایوسی ہوئی ہے جبکہ اس کارکردگی نے قومی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے قومی اسکواڈ کی سلیکشن پر بھی سوالات اٹھا دیئے ہیں ٭خیرپور میں سندھ ڈاج بال چیمپئن شپ گرلز اور بوائز کراچینے جیت لی ،سکھر نے دونوں ایونٹس میں دوسری پوزیشن حاصل کی، بوائز میں میر پور خاص اور گرلز میں بے نظیر آباد( نواب شاہ) نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی،مہمان خصوصی ذوالفقار علی ڈھوٹ نے انعامات تقسیم کئے اس موقع پر سیکریٹری سندھ ڈاج بال ایسوسی ایشن عابد نعیم بھی موجود تھے٭ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے کے ایچ اےہاکی اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے اہم فیصلے، ہاکی میں طویل قامت گول کیپرز مل گئے
شی توریو کراٹے کے بانی و چیف گرینڈ ماسٹر انوارالحق کراٹیکاز کو ٹرافی دیتے ہوئے

دورہ کے دوران ڈی جی کے ڈی اے نے اسٹیڈیم میں جاری تربیتی کیمپ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سابققومی کپتانحنیف خان اور کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری حیدر حسین نے جدید طرز پر مشتمل تربیتی سہولیات کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔ ڈی جی کے ڈی اے نے کہا کہ جس طرح ماضی میں کھیلوں کے میدان میں کے ڈی اے کا نام روشن رہا، میری کوشش ہے کہ کھیلوں کے میدانوں سے تجاوزات کا خاتمہ کرکے مستقل بنیادوں پر کھیلوں کی سرگرمیوں کے لئے استعمال کیا جائے، اس ضمن میں کھیلوں کے میدان آباد کرنے کا سلسلہ جاری ہے، مختلف مقامات پر کھیلوں کے میدان آباد کئے جاچکے ہیں تو دوسری طرف کے ڈی اے ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ماضی کے نامور قومی کھلاڑیوں کے زیر نگرانی کھیل میں نکھار لانے کے لئے ان کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ حاصل کررہے ہیں۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے اہم فیصلے، ہاکی میں طویل قامت گول کیپرز مل گئے
پی او اے کے اجلاس میں سندھ اولمپک کے سید محفوظ الحق ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹینٹ جنرل(ر) عارف حسن کو سوینر پیش کرتے ہوئے ساتھ میں احمد علی راجپوت اور آ صف عظیم بھی نمایاں ہیں

کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کھیلوں کی سرگرمیوں کو بحال کرنے اور میدانوں کو آباد کرنے کے لئے گزشتہ 10 ماہ سے قابل قدر کوششیں کررہا ہے جس کے اثرات نمایاں ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ ایک موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کے ڈی اے خواتین ہاکی ٹیم میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی کمی نہیں۔ بہترین کوچ کی نگرانی میں کے ڈی اے ہاکی ٹیم کے کھلاڑی پاکستان کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، ہر سطح پر کے ڈی اے خواتین ہاکی ٹیم کی حوصلہ افزائی جاری رکھنے اور دستیاب وسائل کا بہترین استعمال کرنے کے لئے ادارہ کوشاں ہے۔ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ ڈائریکٹر اسپورٹس محمد ناصر، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایاز منشی،اسپورٹس ایڈوائزر ایم نسیم، ترجمان ادارہ ترقیات اکرم ستار و دیگر بھی موجود تھے ٭ بی فام برج چیمپئن شپ رواں سال جون میں اردن میں کھیلی جائے گی جس میں پاکستان کی چار ٹیمیں حصہ لینگی، پاکستان برج فیڈریشن کے ذرائع نے جنگ کو بتایا ہے کہ پاکستان کی مردوں، خواتین،سنیئر اور مکسڈ ٹیم کو اس ایونٹ میں بھیجا جائے گا،ٹیم کے حتمی ٹرائلز اپریل میں کراچی میں ہوں گے جس کے لئے ابتدائی ٹرائلز آئندہ ماہ کراچی، لاہور اور پنڈی میں کئے جائیں گے جس کے بعد منتخب کھلاری حتمی ٹرائلز میں شریک ہوں گے،ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم ستمبر میں چین میں ہونے والی بر مودا بائول چیمپئن شپ میں بھی حصہ لے گی، جس میں بی فام چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں کی کار کردگی کی بنیاد پر کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا٭پاکستان کی خواتین رسہ کشی ٹیم نے سری لنکا میں ہونےوالی سائوتھ ایشین رسہ کشی چیمپئن شپ میں شان دار کار کردگی کا مظاہرہ کیا، پاکستان رسہ کشی کی تاریخ میں یہ اہم موقع ہے کہ قومی ٹیم نے کسی بڑے ایونٹ میں حصہ لیا، اس میں شر کت سے قومی کھلاریوں کو اچھا تجربہ ملا ہے جس پر کھلاڑیوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اگر انہیں مستقبل میں بھی متواتر بڑے مقابلوں میں شر کت کا موقع ملا تو وہ بہتر کار کردگی دکھا سکتی ہیں، اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ رسہ کشی کے کھیل کو ترقی دینے کے لئے سندھ سے جاوید اقبال اہم کردار ادا کررہے ہیں ، ان کی دل چسپی اب رنگ لارہی ہیں٭ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں لگائے گئےگول کیپنگ کیمپ سے دو طویل قامت گول کیپرز بھی سامنے آئے ہیں جنہیں کوچنگ اسٹا ف نے قومی ہاکی کے مستقبل کے لئے خوش آئند قرار دیا ہے، کیمپ کمانڈنڈنٹ سابق اولمپئن گول کیپر شاہد علی خان نے بتایا کہ کیمپ میں چھ چھ فٹ کے دو گول کیپرز وقار اورعثمان ملک نے کیمپ میں خاصا متاثر کیا ہے ان کو آگے موقع دیا گیا تو وہ پاکستان کے لئے سود مندثابت ہوسکتے ہیں، فی الحال ان کوقومی کیمپ میں نہیں بھیجا جائے گا، انہیں ٹریننگ کا ایک پروگرام دیا گیا ہے اور کراچی میں کچھ عرصے مزید ٹریننگ دی جائے گی تاکہ ان کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہوسکے، انہوں نے کہا کہ گول کیپنگ کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لئے اس سلسلے کو جاری رکھنا ہوگا، قومی جونیئر ہاکی چیمپئن شپ کے دوران بھی ہم کھلاڑیوں کی کار کردگی کا جائزہ لیں گے٭اکستان کی جونیئر والی بال ٹیم راوں سال دو ایشیائی ایونٹس میں حصہ لے گی،پہلے مر حلے میں ٹیم انڈر23ایشین والی بال مقابلے میں شریک ہوگی جو میانمار میں کھیلی جائے گی،مارچ میں تھائی لینڈ میں ہونے والی ایشین بیچ والی بال چیمپئن شپ میں بھی ٹیم شرکت کرے گی۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے اہم فیصلے، ہاکی میں طویل قامت گول کیپرز مل گئے
ایجوکیشنل ورلڈ کے سالانہ اسپورٹس ڈے کے مہمان خصوصی ایم پی اے ڈاکٹر عمران علی شاہ کو اسکول کی پرنسپل مسز نزہیت حیدر گلدستہ پیش کررہی ہیں۔ شعیب حیدر بھی نمایاں ہیں

کھلاڑیوں کا کیمپ ان دنوں اسلام آباد میں جاری ہے جس میں 22 کھلاڑی ایکشن میں ہیں.٭ منصور احمد مرحوم کے بعدقومی ہاکی ٹیم کے ایک اور سابق اولمپئن لیفٹ ان زاہد شریف دل کے خطرناک عارضے میں مبتلا ہوگئے ہیں، ان کے دل نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے، انہیں لاہور کے مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، زاہد شریف کے اہل خانہ کے مطابق ان کے علاج کے لئے لاکھوں روپے کے اخراجات آئیں گے۔

تازہ ترین
تازہ ترین