• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: شبّیر ناقد

صفحات: 116 ،قیمت: 500روپے

ناشر:اُردو سخن، ڈاٹ کام، لیہ، پاکستان

شبّیر ناقد نہ صرف اُردوادب کے قدر دان ہیں، بلکہ ادب کے لیے ان کی نمایاں خدمات بھی ہیں۔ زیرِتبصرہ کتاب میں اُن کا موضوعِ تنقید’’سفرنامہ نگاری‘‘ہے۔کتاب میں تقریباً دو درجن سفرناموں کے حوالے سے تنقیدی مضامین شامل کیے گئے ہیں اور ہر سفرنامے پر مکمل غیرجانب داری کے عنصر کو غالب رکھتے ہوئے خوبیوں کے ساتھ خامیوں پر بھی سیر حاصل گفت گو کی گئی ہے۔درحقیقت کسی سفر نامے کے بنیادی اجزاء و ترجیحات، افسانے اور کہانی سے یک سر مختلف ہوتے ہیں، تو زیرِ تبصرہ سفر ناموں کو اسی تناظر میں پرکھا گیا ہے۔ بلاشبہ کتاب ہذا قارئین کی معلومات کے لیے ایک بہترین کاوش ہے،تاہم صفحات اور طباعت کے اعتبار سے قیمت کچھ زیادہ معلوم ہوتی ہے۔

تازہ ترین