• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: پروفیسر سعید راشد علیگ

صفحات: 336 ،قیمت: 600روپے

ناشر: بُک کارنر، جہلم، پاکستان

میجر محمّد اکرم شہیدکی زندگی اور کارناموں کے حوالے سے زیرِنظر کتاب پروفیسر سعید راشد کی ایک عمدہ کاوش ہے۔ مصنّف نے بڑے احسن انداز میں شہید کی ابتدائی زندگی، سیرت اور کردار پرروشنی ڈالی ہے،جس کے لیے انہوں نے میجر محمّد اکرم شہید کے والدین،بھائی بہنوں ، عزیزواقارب اور دوستوں سے ذاتی طور پر مل کرخاصی معلومات حاصل کیں۔ نیز، شہید کی فوجی زندگی اور جنگی کارناموں کے بارے میں معلومات کے لیے ان کے یونٹ کے جوانوں اورافسران سے ملاقاتیں بھی کیں۔ پھر کتاب میں موجودمیجر اکرم شہید سے متعلق نادر ونایاب تصاویر اور عکسی خطوط نے کتاب کی اہمیت کو دو چند کردیا ہے۔تاہم، کچھ تصاویر کے کیپشنز میں درستی کی گنجایش موجود ہے۔

تازہ ترین