• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دپیکا نے اپنا ’سر نیم‘ تبدیل کیوں نہیں کیا؟


بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ انہیں نے کبھی اپنا نام تبدیل کرنے کے بارے میں نہیں سوچا اور نا ہی کبھی رنویرسنگھ نے ان پر دبائو ڈالا کہ وہ اپنا نام تبدیل کریں۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون نے اپنے شوہر رنویر سنگھ کے ہمراہ ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان نے اُن سے سوال کیا کہ آپ نے اور رنویر سنگھ نے اپنا سر نیم شادی کے بعد کیوں نہیں بدلا؟ جس پر دپیکا اور رنویر کا کہنا تھا کہ نام تبدیل کرنے کا خیال کبھی ان کے ذہن میں آیا ہی نہیں۔

دوران انٹرویو دپیکا نے مزید کہا کہ انہوں نے نا صرف بالی ووڈ بلکہ پوری دنیا میں اپنا نام بہت محنت سے بنایا ہے خاص طور پرسنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوت‘ میں رانی پدماوت کا کردار اُن کے لیے کافی مشکل تھا لیکن اس کے باوجود انہوں نے وہ کردار بخوبی نبھایا، دپیکا نے کہا کہ اتنی جدوجہد اور محنت سےاپنا نام بنانے کے بعداُسےتبدیل کر لینا وہ نہیں سمجھتیں کہ درست ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ رنویر سنگھ اور انہوں نے اس سے قبل کبھی اپنا نام تبدیل کرنے کے بارے میں سوچا ہی نہیں تھا اور نا ہی کبھی یہ خیال اُ ن کے ذہن میں آیا۔

دوسری جانب نٹ کھٹ اداکار رنویرسنگھ کا بھی یہی کہنا ہے کہ انسان بہت محنت سے اپنا نام بناتا ہے ،اس لیے اُسے وہی نام برقرار رکھنا چاہیے۔

تازہ ترین