• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

(اطہر عباسی، جدّہ)

خوشا! اے ساعتِ پیہم

تشکّرِ ربِ دو عالم

گزشتہ سال تک سارے گناہوں کی

تلافی ہو

معافی ہو، مِرے یارب

ہدایت یاب ہوجاؤں

تِری رحمت

تِری برکت سے مَیں سیراب ہوجاؤں

کلامِ پاک سے تیرے

مَیں راہیں کرسکوں روشن

حدیثِ پاکﷺ ہو رہبر

دُعا کرنا دِلِ اطہر

وہ راہِ خُلد مل جائے

وسیلے تک جولے جائے

خوشا! اے ساعتِ پیہم

تشکّرِ ربِ دو عالم

تازہ ترین