• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشی گن میں ڈئٹرائٹ آٹو شو کا شاندار آغاز


امریکی ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں سالانہ آٹو شو کا شاندار آغاز ہوگیا ہے ۔

چمچماتی نت نئی سینکڑوں گاڑیاں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

ہرسال کی طرح اس سال بھی ڈیٹرائٹ آٹوشو میں دنیا بھر سے بے شمارگاڑی ساز کمپنیاں سینکڑوں شاندار اور پرتعیش گاڑیوں کے ماڈلز کیساتھ شرکت کررہی ہیں جو اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے درجنوں ماڈلز بھی نمائش کیلئے پیش کرررہی ہیں۔

ورچوئل ٹیکنالوجی کے استعمال سے کئی گنا مزید دلکش انداز میں نت نئی گاڑیوں کی رونمائی سے سجایہ رنگا رنگ موٹر شو 14روز تک جاری رہنے کے بعد27جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔

جس میں اسٹریٹ کارز سے لیکر لگژری گاڑیوں اور اسپورٹس کار کے کئی ماڈلز موجود ہیں۔

تازہ ترین