• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کیخلاف نیب کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کیخلاف نیب کی اپیلیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا ڈویژن بینچ 21 جنوری کو اپیلوں کی سماعت کرے گا جس میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی شامل ہوں گے۔

نیب نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں دائر اپیل میں نواز شریف کی سزا میں اضافہ کی استدعا کی ہے جبکہ فلیگ شپ ریفرنس کی نیب اپیل میں نواز شریف کی بریت کو چیلنج کیا گیا ہے۔

نیب نے مؤقف اختیار کیا کہ محض شک کا فائدہ دے کر فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کو بری کرنا خلاف قانون ہے، عدالت نواز شریف کے خلاف شواہد پر سزا سنائے۔

نیب نے اپنی دوسری اپیل میں مؤقف اختیار کیا کہ العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کے خلاف مقدمہ ثابت کیا، احتساب عدالت سے نواز شریف کو ملنے والی 7 سال قید کی سزا کم ہے، اسے بڑھایا جائے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی اپیل اور سزا معطلی کی درخواست پہلے ہی اسی بینچ میں سماعت کیلئےمقرر ہے ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں نیب اور نواز شریف کی اپیلوں پر ایک ہی روز سماعت ہو گی۔c

تازہ ترین