• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی کی اپوزیشن جماعتوں کےرہنماؤں کا اجلاس

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی دعوت پر اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس جاری ہے۔

اجلاس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف ، پیپلز پارٹی کے صدرآصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر مشاورت ہوگی۔

اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے کردار پر بھی بات چیت ہو گی۔

آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر کہا کہ اپوزیشن پہلے دن سے واک آؤٹ کر رہی ہے، این آر او کیوں لے گی۔ این آر او کی تعریف وزیر اعظم کو نہیں آتی اور حکومت کچھ بھی دینے کی پوزیشن میں نہیں ہے، ہمیں این آر او کی ضرورت ہی نہیں۔

اس موقع پر بلا ول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت سے این آر او مانگا، نہ پیپلزپارٹی کو چاہیے۔عمران خان صاحب ایوان میں آتے نہیں ،اُنہیں کیا پتا پارلیمان میں کیا ہورہا ہے ۔

صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ عمران خان کاایوان میں آکراپوزیشن کے سوالات کے جوابات دینے کا دعویٰ جھوٹا نکلا ، خان صاحب کا ہر وعدہ جھوٹا نکلا ،فوجی عدالتوں کی توسیع سے متعلق بل کوسپورٹ کرنا پیپلز پارٹی کے لیے مشکل ہو گا ۔

تازہ ترین