• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ ریکھا نے اداکارہ کنگنا رناوت کو خوبصورت ساڑھی کا تحفہ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک ایوارڈ شو میں شرکت کی جہاں وہ گولڈن اور کالے رنگ کی خوبصورت ساڑھی میں نظر آئیں، لوگوں کے پوچھنے پر انہوں نے بتایا کہ یہ ساڑھی انہیں ریکھا جی نے تحفے میں دی ہے۔

ریکھا کی ہر اداکارہ کے لیےمحبت صاف نظر آتی ہے وہ ہمیشہ سب کے ساتھ خلوص اور پیار سے ملتی ہیں ۔ایک انٹرویو میں ریکھا نے بتایا کہ اگر اُن کی بیٹی ہوتی تو وہ یقیناً کنگنا جیسی پیاری ہوتی۔

ریکھا بالی ووڈ میںخوبصورت ساڑھیاں پہننے والی اداکارہ کےنام سے مشہور ہیں اور نا صرف یہ کہ وہ بہترین ساڑھیاں پہنتی ہیں بلکہ دیگر اداکارائوں کو ساڑھی کا تحفہ بھی دیتی ہیں۔

اس سے قبل وہ اداکارہ دپیکا دپڈوکون کو بھی ایک خوبصورت ساڑھی تحفے میں دے چکی ہیں، جس کے لیے اُن کا کہنا تھا کہ یہ ساڑھی دپیکا کے لیے فلم پدماوت اور باجی رائو مستانی میں بہترین اداکاری کرنے کاتحفہ ہے ۔

تازہ ترین