• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’حکومتیں اور پارلیمنٹ ٹوئٹر پر نہیں چلتیں‘‘

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتیں اور پارلیمنٹ ٹوئٹر پر نہیں چلتیں۔

وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان نون لیگ نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ اور عوام وزیراعظم کے لیے تلاش گمشدہ کا اشتہار دینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کی بات کرنے والے تب کہاں تھے جب دو سال اس پر لعنت بھیجتے رہے، این آر او کے الزام لگا کر آپ نہ عوام کو بے وقوف بنائیں، نہ ہمیں دھمکیاں دیں۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ہم آپ کے الزامات سے ڈرنے والے نہیں، اپوزیشن آپ کو فارن فنڈنگ اور علیمہ باجی پر این آر او نہیں دے گی۔

ترجمان نون لیگ نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن آپ کو نااہلی پر این آر او نہیں دے گی، اپوزیشن پوچھتی رہے گی کہ روپے کی قدر میں تاریخی 35 فیصد کمی کیسے ہوئی ؟

تازہ ترین