• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ہفتے میں گاڑیوں سے کتنا ٹیکس وصول ہوا؟

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات سندھ کی جانب سے ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں سے ٹیکس کی وصولی کے لئے 9 جنوری سے جاری روڈ چیکنگ مہم کے دوران اب تک مجموعی طور پر 12940 گاڑیوں کو چیک کیا گیا اور ان سے 59 لاکھ روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔

یہ بات صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاولہ کی صدارت میں ہونے والے ایک اجلاس میں بتائی گئی۔

اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات عبد الرحیم شیخ ، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شبیر احمد شیخ اور دیگر ڈائریکٹرز نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شبیر احمد شیخ نے بتایا کہ روڈ چیکنگ مہم کے دوران اب تک کا کراچی میں 5886 گاڑیاں، حیدرآباد میں 2808 گاڑیاں، سکھر میں 1475 گاڑیاں، لاڑکانہ میں 1102 گاڑیاں، میرپور خاص میں 1087 اور شہید بےنظیر آباد میں 582 گاڑیاں چیک کی گئیں اور ان سے مجموعی طور پر ٹیسکز اور جرمانے کی مد میں 5893545 روپے وصول کئے گئے۔

انہوں نے مذید بتایا کہ چیکنگ کے دوران 479 گاڑیاں ضبط کی گئیں جبکہ 973 گاڑیوں کے کاغذات قبضے میں لے گئے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاولہ نے روڈ چیکنگ مہم کی پروگریس پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے افسران اسی جانفشانی سے اپنے فرائض انجام دیتے رہے گے۔

تازہ ترین