اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ انگلش کے ساتھ فارسی بھی میرا پسندہ مضمون ہے، ٹیچر ہوتی تو بچوں کو انگریزی سکھاتی،کتاب بھی لکھ رہی ہوں۔
کراچی میں نجی تعلیمی ادارے کے تحت ’گپ شپ میرا کے ساتھ‘ نامی تقریب منعقد کی گئی،اس موقع پر اداکارہ نے انتہائی دلچسپ گفتگو کی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں جو کتاب لکھ رہی ہوں اس میں پاکستانی فلم انڈسٹری کے بارے میں دلچسپ حقائق ہوں گے۔
اداکارہ میرا نے اس موقع پر بالی ووڈ’ کنگ‘ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
طلبا سے بات چیت میں میرا نے کہا کہ کسی بھی تعلیمی ادارے میں یہ ان کا پہلا دورہ ہے، پاکستان میں ایک ایسی اکیڈمی بھی ہونی چاہیے جس میں باقی مضامین کیساتھ اداکاری کی تعلیم بھی دی جائے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن ہے، اگر اداکاری کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے اور حکومت کی طرف سے سپورٹ مل جائے تو پاکستانی فلم انڈسٹری اور بھی زیادہ کامیاب ہو گی۔
ایک سوال کہ جواب میں میرا نے بتایا کہ انکا پسندیدہ مضمون انگریزی ہے اور اگر وہ ٹیچر ہوتی تو انگریزی پڑھاتی اس کے ساتھ فارسی بھی بہت پسند ہے۔