آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات19؍شعبان المعظم 1440ھ 25؍ اپریل 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپر لیگ سیزن فور کےمیچز کھیلنے کے لئے اے بی ڈیولیئرز کے لاہور آنے کےفیصلے پر جہاں پاکستانی شائقین کرکٹ خوش ہیں وہیں سابق انٹرنیشنل کرکٹرز نے بھی اس فیصلے کو سراہا ہے۔


ڈیولیئرز کے ہم وطن جے پی ڈومینی نے امید ظاہر کی ہے کہ سابق کپتان لاہور میں عوام کے جذبے اور جنون سے خوب محظوظ ہوں گے جو2007ء میں جنوبی افریقا کے دورہ پاکستان کےبعد اور بھی بڑھ گیا ہے۔

جے پی ڈومینی کا کہنا ہے کہ ’’مجھے خوشی ہے کہ ڈیولیئرز 9 اور 10 مارچ کولاہور قلندر کی طرف سے قذافی اسٹیڈیم میں لگاتار میچز کھیلیں گے، مجھے یقین ہے کہ جب وہ میدان میں اُتریں گے تو شائقین کا جوش و جذبہ دیکھ کر حیرت زدہ رہ جائیں گے۔

سیمی، ڈومینی اور جورڈن بھی ڈیولیئرز کے فیصلے پر خوش
جے پی ڈومینی

جے پی ڈومینی نے پی ایس ایل 2018ء کے کراچی میں ہونے والے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کی تھی تاہم ڈومینی انجری کے باعث رواں سال ہونے والے ایونٹ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

انگلش فاسٹ بولر کرس جورڈن اس سال بھی پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے، اُن کا کہنا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ ڈیولیئرز نے پی ایس ایل کے لئے پاکستان جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیمی، ڈومینی اور جورڈن بھی ڈیولیئرز کے فیصلے پر خوش
کرس جورڈن

کرس جورڈن کا کہنا ہے کہ لاہور اور کراچی میں میچز کے دوران محبت اور ستائش ملی وہ ناقابل بیان ہے، پاکستانی شائقین کرکٹ سے پیار کرتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ جو خوشگوار تجربہ مجھے ہوا ایسا ہی تجربہ ڈیولیئرز کو بھی ہوگا۔

ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرکٹر ڈیرن سیمی نے بھی ڈیولیئرز کے فیصلے کو سراہا ہے۔

سیمی، ڈومینی اور جورڈن بھی ڈیولیئرز کے فیصلے پر خوش
ڈیرن سیمی

سیمی کا کہناہے کہ ڈیولیئرز نے اپنے جارحانہ کھیل سے پوری دنیا کو محظوظ کیا ہے، مجھے خوشی ہے کہ اب انہوں نے اپنی مہارت لاہور میں بھی دکھانے کا فیصلہ کیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ پاکستان شائقین کرکٹ اُن کے کھیل کو دیکھنے بڑی تعداد میں اسٹیڈیم آئیں گے اور خوب داد دیں گے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں

کھیلوں کی خبریں سے مزید
خاص رپورٹ سے مزید
ویڈیو رپورٹس سے مزید