• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شٹ ڈاؤن کی وجہ سے وائٹ ہاؤس کے باورچی بھی غائب

امریکا میں بد ترین شٹ ڈاؤن کی وجہ سے جہاں حکومتی امور چلانے میں دشواریاں پیش آرہی ہیں وہیں وائٹ ہاؤس کے باورچی بھی چھٹیوں پر چلے گئے ہیں۔


یہی وجہ ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر وائٹ ہاؤس آنے والی امریکی فٹ بال ٹیم کو لذیذ کھانوں کے بجائے صرف برگرز اور فرائز پر ٹرخا دیا گیا۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس کھانے کے پیسے انہوں نے اپنی جیب سے ادا کیے ہیں۔

تازہ ترین