• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھریسامے کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی

بریگزٹ ڈیل پر پارلیمنٹ میں شکست کے بعد برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کردی گئی، جس پر ووٹنگ بدھ کو ہوگی۔

اپوزیشن رہنما جیرمی کوربن کا کہنا ہے حکومت نے عوام کا اعتماد کھو دیا، اسے تباہ کن شکست ہوئی۔

ادھربرطانوی وزیراعظم تھریسامے نےبریگزٹ بل پرپارلیمنٹ میں شکست قبول کرلی تاہم ان کا کہنا ہے کہ جسےجانچنا ہے جانچ لے، حکومت کوپارلیمنٹ کا اعتماد حاصل ہے یا نہیں۔نتائج سے اس بات کا اندازہ نہیں کہ اراکین پارلیمنٹ کیا ڈیل چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تو آئندہ لائحہ عمل کے لیے تمام جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔

تازہ ترین