• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چکرا گوٹھ حملہ کیس، ٹارگٹ کلر رئیس مما اور دیگرپر فرد جرم عائد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے چکرا گوٹھ حملہ کیس میں ملوث ٹارگٹ کلر رئیس مما سمیت 11 ملزمان پر فردجرم عائد کردی، ملزمان نےصحت جرم سے انکار کردیا،عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو طلب کرلیا،کیس کی سماعت پر عدالت میں ایم کیو ایم سابق سیکٹر انچارج رئیس مما،عمران لمبا،انعام الحق ، راحیل ، آصف اقبال اور عمر جاوید اور دیگر کو پیش کیا گیا،مقدمہ میں ایم کیو ایم کے تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی سمیت پانچ ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے،پولیس نے عدالت کو بتایا کہ رئیس مما نے کورنگی میں اپنی دہشت اور اجارہ داری قائم رکھنے کے لیے چکرا گوٹھ میں فائرنگ کی جس سے پولیس اہلکاروںسمیت متعددافراد ہلاک ہوئے، ملزم رئیس مما نے عدالت میں اعتراف جرم کیا تھا

تازہ ترین