• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیل گرنے سے سڑکیں غیر محفوظ 3 ماہ میں 8افراد ہلاک سیکڑوں زخمی

کراچی ( اعظم علی /نمائندہ خصوصی) کراچی بندر گاہ ،کیماڑی اور اس کے اطراف علاقوں میں خام تیل کی غیر محفوظ ترسیل کی وجہ سے سڑکوں پر پھسلن کی زد میں آکر روزانہ درجنوں موٹر سائیکل سوار بشمول بچے اور عورتیں زخمی ہورہی ہیں جبکہ متعلقہ ادارے کئی  ماہ سے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ ٹاور، کیماڑی ، ماری پور روڈ، آئی سی آئی برج کے اطراف کے مکینوںاور دکانداروں نے جنگ کو بتایا کہ خام تیل کی ترسیل والے غیر محفوظ ٹینکر وں سے تیل سڑکوں پر گرتا ہے جس کی وجہ سے سڑکیں غیر محفوظ ہوجاتی ہیں ، ذرائع کے مطابق حاثات کے نتیجے میں گزشتہ تین ماہ میں دو بچوں سمیت آٹھ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ سیکڑوں افراد زخمی ہو چکے۔

تازہ ترین