• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید بینظیر یونیورسٹی ، وائس چانسلر ڈاکٹر اختر بلوچ کی مدت ملازمت میں تاحکم ثانی توسیع

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہید بے نطیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر ڈاکٹر اختر بلوچ کی مدت ملازمت میں تاحکم ثانی توسیع کردی گئی ہے ان کی چار سالہ مدت پیر کو مکمل ہوگئی تھی ۔ محکمہ بورڈز و جامعات نے ان کی دوسری مدت کی تعیناتی کے لیئے سمری کئی روز قبل وزیر اعلیٰ سندھ کو ارسال کردی تھی تاہم تا حال سمری منطور نہیں ہوسکی ہے۔ سکریٹری بوردز و جامعات ریاض الدین نے میڈیا کو بتایا کہ شہید بے نطیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر اختر بلوچ کی دوسری مدت کی تعیناتی کے لیئے سمری وزیر اعلیٰ سندھ کو بھیجی جاچکی ہے تاہم وہ منظورہو کر نہیں آئی ۔
تازہ ترین