خیرپور+ ڈگری + کشمور (بیورو رپورٹ+نا مہ نگاران)دو موٹر سا ئیکلوں میں تصا دم، مختلف حادثات وواقعات میں 7 افراد ہلاک، 35زخمی، دیہاتیوں اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ ، خیرپور۔ مہران نیشنل ہائی وے پر مسافر وین اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں وین ڈرائیور عرفان علی منگنیجو موقع پر جانبحق جبکہ تین خوا تین سمیت 10مسافر زخمی ہوگئے زخمی مسافروں میں آمنہ کاندھڑو، رانی کاندھڑو، حلیمہ،الطاف حسین،ماجد حسین اور دیگر شامل ہیں ۔ زخمیوں کو فیض گنج ،ٹھری میرواہ اور خیرپور کی اسپتالوں میں پہنچایا گیا مسافر وین کراچی سے سکھر جا رہی تھی کہ اس کے ساتھ حادثہ پیش آیا گاؤں وارث گنبھیر میں دیہاتیوں اور ڈاکوؤں کے درمیان فائر نگ کے تبادلے کے بعد دیہاتیوں نے ڈاکوؤں کے قبضے سے پانچ بھینسیں چھڑا لیں ، دو بھینسیں ڈاکو لے گئے ۔ڈگری ۔ٹنڈوجان محمد روڈ پر دو.موٹر سا ئیکلیں ٹکرانے سے دو افراد رتنو ولد چنو کولہی اور مرتضٰی ولد جمعہ جان شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر تعلقہ اسپتال ڈگری پہنچایا گیا۔آم موری اسٹاپ پر چھ سالہ بچہ حاجن ولد غلام حیدر کلوئی گدھا گاڑی سے اتر رہا تھا کہ پیچھے سے آنے وا لی تیز رفتار موٹر سائیکل نے ٹکر مار دی ۔جس سے حاجن کلوئی شدید زخمی ہوگیا۔ خیرپورناتھن شاہ۔انڈس ھائی وے پر تیز رفتار کوچ کی ٹکر سے سڑک کراس کرنے والا راہگیر نوجوان عبدالرشید جونیجو شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کو تعلقہ اسپتال خیرپرناتھن شاہ میں ابتدائی طبی امداد فراھم کرنے کے بعد حیدرآباد ریفر کیا گیا تاھم راستے میں زخموں کی تاب نہ لاکرہلاک ہوگیا۔ دریں اثناء گاؤںتوربند کے مقام پر نوجوان عارب علی نے پسند کی شادی نہ ہو نے پر مبینہ خودکشی کرلی۔ علاوہ ازیں گیریلو کے مقام پر تیز رفتار پک ا پ کی موٹرسائیکل کو ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار گاؤں علی باغ گاڈھی کے رہنے والے تین افراد عبدالحمید گاڈھی،حمید گل گاڈھی اور عبدالرزاق گاڈھی زخمی ہوگئے۔جبکہ خونیانی موری کے مقام پر تیز رفتار کوچ کی ٹھٹھ سے حضرت قلندر لعل شہباز کی زیارت کیلئے جانے والے زائرین کی گا ڑی کو ٹکر لگنے کے نتیجے میں شاہانہ، حابل، شکیلہ، خیرالنساء، نثاربانو،مہا خاتون،مینا،دریاء خان بلوچ،عمران بلوچ،عرفان بلوچ اور وقار بلوچ سمیت گیارہ زائرین زخمی ہوگئے۔کشمور ۔ستارہ آباد روڈ کے نزدیک دو گولیاں لگی ہوئی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہو ئی ہیں ۔پولیس نے اطلاع ملتے ہی لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ۔ لاشوں کی شناخت لاہور اور صوابی کے روح اللہ اور یاسر کے نام سے ہوئی ہے ۔کشمور کے علاقے بخشاپور کے ستارہ آباد مین روڈ کے نزدیک گندم کی فصل میں سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں لاشوں کی شناخت ایک کی روح اللہ پٹھان کی بدامی روڈ لاہور جبکہ دوسرے کی یاسرعلی شمشا خیل صوابی سے ہوئی ہے ۔پڈعیدن ۔ایس ایس پی نوشہروفیروز کیپٹن (ر)طارق ولایت کے حکم پر ایس ایچ او جمشید راجپوت نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ گوٹھ رانکوں میں کچی شراب کی بھٹی پر چھاپہ مار کر منشیات فروش نور احمد راجپر کو گرفتار کرلیا ایس ایچ او نے بتایا کہ گرفتار منشیات فروش کے قبضے سے 100 لیٹر سے زائد کچی شراب برامد ہو ئی ہے ۔ہالا۔ ضلع مٹیاری میں پولیس کاکریک ڈاؤن ، ا یک ا ہلکار معطل ، شراب کی بھٹیاں مسمار ، سیکڑوں لیٹر شراب تلف کر دی گئی ۔ ہزاروں پڑ یا ں مین پو ری ،گٹکے برآمد ،روپوش سمیت متعددافرادگرفتارکر لئے ۔ٹھری میرواہ۔ مہران نیشنل ھا ئی وے پر ٹریفک حادثے میں ڈرائیور جاں بحق ، 8 افراد زخمی ہو گئے ۔ کراچی سے خیرپور جانے والی وین روڈ پر کھڑ ے ٹرک سے ٹکرا گئی ۔ جس کی وجہ سے ڈرائیور عرفان علی نگریجو جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔ ماتلی۔ٹنڈوغلام حیدر میں 25سالہ نوجوان محمدعلی سولنگی نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ ٓا کر خو د کشی کرلی۔پولیس نے لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔