• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حجاج کو دی جانیوالی سبسڈی ختم کرنا باعث تشویش ہے، مولانا اسعد تھانوی

سکھر (بیورو رپورٹ) معروف عالم دین و جامعہ اشرفیہ سکھر کے مہتمم مولانا ڈاکٹر محمد اسعد تھانوی، مولانا قاری جمیل احمد بندھانی اور مفتی عبدالغفار جمالی نے اپنے مشترکہ بیان میں حج اخراجات میں بے پناہ اضافے اور حکومت کی جانب سے حجاج کرام کو دی جانیوالی سبسبڈی کو ختم کرنے کے اعلان پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حج پر جانیوالے اللہ تعالیٰ کے مہمان ہوتے ہیں، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام پہلے ہی پریشان ہے، ایسے میں حکومت کی جانب سے حجاج کرام کو دی جانیوالی سبسڈی ختم کئے جانا باعث تشویش ہے۔ حکومت سے اپیل ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے سبسڈی کو بحال کرے اور حج اخراجات میں کئے گئے اضافے کو واپس لیا جائے۔

تازہ ترین