• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجودیرو تھانے پر سول جج کا چھاپہ حبس بیجا میں قید نوجوان بازیاب

خیرپورناتھن شاہ(نامہ نگار) سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ دادو نے کچے کے علاقہ میں واقع راجودیرو تھانہ پر اچانک چھاپہ مارکر حبس بےجا میں قید نوجوان آسف لاشاری کو بازیاب کرالیا۔ اس موقع پر ریڈ کمشنر نے ایس ایچ او راجودیرو کے علاوہ ملوث اہلکاروں اور سی آئی اے انچارج کو عدالت میں طلب کرلیا۔ دریں اثناء بازیاب کرائے جانے والے نوجوان کے وکیل اعجاز جانوری نے بتایا ہے کہ چودہ روز قبل آصف لاشاری کو تھرڑی محبت کے قریب گاؤں جادم شاخ کے مقام پر اٹھالیا گیا تھا جبکہ اسکی بازیابی کیلئے سیشن کورٹ دادو میں پٹیشن داخل کرائی گئی تھی۔
تازہ ترین