• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیلیڈ(جنگ نیوز ) بھارت نے آسٹریلیا کو دوسرے ایک روزہ میچ میں شکست دے کر 3 میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ کپتان کوہلی کی سنچری اور دھونی کے فتح گر 55رنز نے کینگرو بیٹسمین شان مارش کی سنچری پر پانی پھیر دیا۔ آسٹریلیا 9 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنائے۔ شان مارش نے 131رنز بنائے۔ فاتح ٹیم نے صرف چار وکٹ کھو کر چار گیند قبل 299رنز بنالیے۔

تازہ ترین