• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، تیزی برقرار،100انڈیکس میں 202 پوائنٹس کااضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منی بجٹ سے اچھی توقعات کے باعث سرمایہ کاروں کی مارکیٹ میں دلچسپی رہی،منگل کو بھی تیزی ریکارڈ کی گئی ، 100انڈیکس میں 202 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت 15ارب41 کروڑ روپے بڑھ گئی ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 5.99 فیصدکم جبکہ 58.84 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ اتار چڑھائوکا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔ مارکیٹ کے اختتام پر 100انڈیکس 201.63پوائنٹس اضافے سے 39614.18 پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر 345کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے 118کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 203کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 24کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 15ارب 41کروڑ 46لاکھ 75ہزار 411روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 79کھرب 49ارب 24کروڑ 73لاکھ 10ہزار 666روپے ہوگئی۔منگل کومجموعی طور پر 12کروڑ 22لاکھ 44ہزار 370 شیئرز کا کاروبار ہوا، جو پیر کی نسبت 69لاکھ 17ہزار 720 شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے وائتھ پاک لمیٹڈکے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت 32.28 روپے اضافے سے 1059.01 روپےرہی۔

تازہ ترین