• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدہ میں پاک، سعودی عرب ٹریڈ مشن میں 116 کمپنیوں کی شرکت

جدہ (نمائندہ جنگ) سعودی عر ب اور پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ دونوں ممالک معاشی اور کاروبارکے شعبے میں تعلقات مزید مستحکم کریں گے، یہ اعلان جدہ جاری سعودیہ پاکستان ٹریڈ مشن کے دوران ایک تقریب میں کیا گیا ٹریڈ مشن میں دونوں ممالک کے 116کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں، جس میں 86 سعودی عرب کے کاروباری ادارے ہیں جبکہ پاکستان کے 30ادارے شامل ہیں سعودی ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت ہونے والے اس مشن میں دونوں ممالک کے ممتاز تاجروں اور سعودی حکام نے اجلاس بھی منعقد کئے جس میں دونوں ممالک میں معاشی کارروباری معاملات کو مستحکم کرنے کے لئے مواقع زیر بحث آئے، اس سلسلے میں دونوں ممالک کے نمائندوں نے تجارتی امور بڑھانے کے لئے اپنی اپنی سفارشات پیش کیں،گزشتہ پانچ سالوں میں تیل کے علاوہ سعودی عرب کی پاکستان کو برآمدات کا حجم 17ارب سعودی ریال ہے جس میں 19کروڑ دس لاکھ سعودی ریال فوڈ اور دیگر اشیاء جبکہ 3کروڑ 65لاکھ تعمیراتی اشیاء ہیں۔

تازہ ترین