• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر،ابوظہی جانے والی پرواز کے کیبن میں سموک پر ایمرجنسی لینڈنگ

مانچسٹر (ہارون مرزا) مانچسٹر سے ابوظہبی جانے والی اتحاد لائن کے طیارے کے کیبن سے سموک اٹھنے کی وجہ سے اسے ہنگامی طور پر واپس اتار لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اتحاد اءیرویز کی فلائٹ نمبرE22 کے بوئنگ طیارہ 777 مسافروں نے اس وقت شدید شور و غل برپا کردیا جب منزل مقصود پر جانے کے لئے پرواز کر چکا تھا کے اچانک طیارے میں سموک بھر گیا مسافروں نے چیخ و پکار شروع کردی جہاز کے پائلٹ نے کنٹرول ٹاور کو ہنگامی صورتحال سے سے آگاہ کیا ائیرپورٹ پر ہنگامی صورتحال کا نفاذ کر دیا گیا اور طیارے کو تیس منٹ کی پرواز کے بعد واپس اتار لیا گیا مسافروں کے لئے متبادل جہاز کا انتظام کیا گیا اتحاد ایئرویز کے ترجمان نے اسے ٹیکنیکل ‏ ایشو قرار دیا ہے اور کہا ہے ایئر لائن مسافروں اور عملے کی حفاظت پر خصوصی توجہ دیتی ہے ۔

تازہ ترین