• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا خلا میں بیلاسٹک میزائل ٹیکنالوجی کا استعمال،امریکہ میں تھرتھراہٹ

لندن ( نیوز ڈیسک ) ایران کی جانب سے خلا میں بیلاسٹک میزائل ٹیکنالوجی استعمال کئے جانے کے خدشہ پر امریکہ میں تھرتھراہٹ مچ گئی ہے۔ ایکسپریس کے مطابق ایران کی جانب سے ایک سٹیلاٗٹ خلا میں بھیجنے کیلئے سرکشی کے ساتھ عزم کا اظہار کرنے کے بعد واشنگٹن ڈی سی میں تھرتھراہٹ کی لہر دوڑ گئی ، حکام کو خدشہ ہے کہ بیلاسٹک میزائل ٹیکنالوجی کے استعمال سے ایران امریکی سرزمین تک رسائی حاصل کر لے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ کی جانب سے امام خمینی سپیس سینٹر سے سمورگھ سپیس لائونچ وہیکل استعمال کرتے ہوئے سٹیلائٹ مدار میں بھیجا جائے گا۔ امریکہ کو خدشہ ہے کہ ایران اس سٹیلائٹ سسٹم کو بین الابراعظمی بیلاسٹک میزائل لائونچ کرنے کیلئے استعمال کر سکتا ہے۔ تہران نے ایسے کسی محرک سے انکار کیا ہے مگر امریکی سیکریٹری آف سٹیٹ مائیک پامپیو کا اصرار ہے کہ ایران سٹیلائٹ بھیجنے کا پروگرام روک دے۔ مسٹر پامپیو کا کہنا ہے کہ امریکہ ایسی ایرانی پالیسیوں کو خاموشی کے ساتھ نہیں دیکھتا رہے گا جس نے بین الاقوامی استحکام اور سیکورٹی کو خدشات میں مبتلا کر دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران سخت اقتصادی اور سفارتی تنہائی سے بچنے کیلئے بیلاسٹک میزائل سے متعلقہ اپنی تمام سرگرمیاں بند کر دے۔ دوسری جانب بریگیڈیئر جنرل عزیز ناصرزادہ نے کہا ہے کہ ہمارا ایرانی قوم کو پیغام ہے کہ ہم ہر خطرے کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔
تازہ ترین