• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن فوج میںنابالغ افراد کی بھرتیوں میں کمی

برلن (این این آئی)جرمن فوج میں گزشتہ پانچ برسوں کے مقابلے میں نابالغوں کی بھرتیوں میں کمی وا قع ہوئی ہے ایک جرمن اخبار کے مطابق گزشتہ برس جرمن فوج میں ایسے 1679 لڑکے اور لڑکیاں شامل ہوئے، بھرتی کے وقت جن کی عمریں اٹھارہ سال سے کم تھیں۔ 2017ء میں یہ تعداد 2128 تھی۔ جرمن فوج میں بھرتی ہونے کی کم سے کم عمر سترہ سال ہے۔ تاہم کم عمروں کو تربیت کے دوران ہتھیار چلانے کی اجازت نہیں ہوتی۔
تازہ ترین