• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میکسیکوسرحد پر امریکی فوجیوں کی تعیناتی میں توسیع

واشنگٹن(آئی این پی/شِنہوا)امریکہ نے میکسیکو کی سرحد پر فوجی دستوں کی تعیناتی میں30ستمبر تک توسیع کر دی ہے گذشتہ روز امریکی محکمہ دفاع نے اپنے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ جنوبی سرحد پر محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی کی درخواست پر مزید فوجی دستے بھیجوائے گانئے دستوں میں انجینئرز اور بحری گشتی دستے شامل ہوںگے تاکہ سرحد پر آمدو رفت کو روکا جا سکے۔پینٹاگون کے ایک بیان کے مطابق پہلے وہاں 2350فعال فوجی دستے اور2200قومی گارڈز تعینات تھے۔صدر ٹرمپ نے مڈٹرم الیکشن کے دوران نومبر میں دستے تعینات کرنے کی درخواست کی تھی اور توقع تھی یہ مشن15دسمبر تک ختم ہو جائیگا لیکن پھر اس میں توسیع کر دی گئی۔
تازہ ترین