• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ولیمز سسٹرز نے آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی

میلبورن (اے پی پی) ولیمز سسٹرز، سیمونا ہالپ، کیرولینا پلسکووا، یوجینی بوچرڈ، ایلینا سویتولینا اور ایلیز کورنیٹ نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن ویمنز سنگلز دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔ منگل کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز پہلے راؤنڈ میچز میں شہرہ آفاق امریکن سٹار سرینا ولیمز نے حریف جرمن کھلاڑی ماریا کو ہرا کر دوسرے راؤنڈ تک رسائی حاصل کی، وینس ولیمز بھی پہلی رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہیں، انہوں نے رومانوی کھلاڑی بوزرنیسکو کو زیر کیا، عالمی نمبر ایک رومانوی کھلاڑی سیمونا ہالپ نے کایا کنیپی کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا، یوکرینی کھلاڑی ایلینا سویتولینا نے گلوبک کو ہرا کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔
تازہ ترین