• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپاٹ فکسنگ کیس میں کرکٹر ناصر جمشید کی ضمانت پر رہائی

مانچسٹر (ہارون مرزا/ غلام مصطفیٰ مغل) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ناصر جمشید کے علاوہ دو پاکستانی نژاد برطانوی کھلاڑیوں کو مقامی مجسٹریٹ کورٹ نے غیر مشروط طور پر ضمانت پر رہا کردیا جب کہ ان کو مزید کارروائی کیلئے اور باقاعدہ کیس کی سماعت کے لئے 12فروری کو کرائون کورٹ طلب کیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق ناصر جمشید، یوسف انور اور محمد اعجاز جن کے خلاف سپاٹ فکسنگ کیس کی وجہ سے مقدمہ دائر ہے کو گزشتہ روز مقامی مجسٹریٹ کورٹ میں پیش کیا گیا، اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی سماعت کے بعد مقامی عدالت نے انھیں غیر مشروط ضمانت پر رہا کر دیا اور حکم دیا کہ وہ 12فروری 2019کو کراؤن کورٹ میں پیش ہوں تاکہ ان کے خلاف باقاعدہ کارروائی کاآغاز ہو سکے، اس سے قبل 2010میں کراؤن کورٹ نے محمد عامر، محمد آصف اور سلمان بٹ کو سپاٹ فکسنگ ثابت ہونے پر جیل بھجوادیا تھا، ان میں سے صرف محمدعامر واپس انٹرنیشنل کرکٹ میں کھیل رہے ہیں مذکورہ کھلاڑیوں پر پی ایس ایل 2017میں سپاٹ فکسنگ کا ارتکاب کرنے پر اینٹی کرپشن یونٹ نے پابندی عائد کی تھی، اب ان کا مستقبل کراؤن کورٹ کے فیصلے سے مشروط ہے۔
تازہ ترین