• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کے دھڑوں اور پی ایس پی میں رابطے خوش آئند ہیں ، انیس ایڈووکیٹ

کراچی (پ ر) پی ایس پی کے سینئر رہنما انیس ایڈوکیٹ نے ایم کیو ایم کے تمام دھڑوں اور پی ایس پی کی قیادت کے درمیان غیراعلانیہ رابطوں کو کراچی کیلئے خوش آئند قراردیا ہے۔ ملک کی بدلتی سیاسی صورتحال اور کراچی سے منتخب کرائے جانے والی جماعت کی ناکامی کے بعد اب کراچی کے عوام کی دلی خواہش ہے کہ کراچی میں بنیاد رکھنے والی تمام سیاسی جماعتیں خصوصا ایم کیو ایم پاکستان، فاروق ستار پی آئی بی گروپ اور پاک سرزمین پارٹی متحد ہو کر ایک پلیٹ فارم سے کراچی سمیت سندھ کے شہری علاقوں کے حقوق کی جدوجہد کریں۔ فاروق ستار اور انیس قائم خانی کے درمیان رابطوں اور تعاون کا سلسلہ الیکشن سے قبل ایک طویل عرصہ سے جاری ہے۔ اسی طرحدیگر رہنماؤں کے بھی باقاعدہ رابطے جاری ہیں اعتماد کی بحالی کیلئے اب اشد ضروری ہے کہ ان ملاقاتوں کو اعلانیہ کیا جائے تاکہ کسی بھی جانب کسی قسم کی غلط فہمی پیدا نہ ہو۔ انہوں نے فاروق ستار اور انیس قائم خانی کو مشورہ دیا کہ اپنے دیگر رہنماؤں اور کارکنان پربھی اندرونی اجلاسوں میں دوسری جماعتوں کے رہنماؤں سے میل جول اور بات چیت پر لگائی جانے والی پابندیاں فی الفور ختم کریں تاکہ قیادت کے ساتھ ساتھ کارکنان کی سطح پر بھی باقاعدہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا جا سکے۔
تازہ ترین