• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لارڈ احمد کی ہمشیرہ کا انتقال ،تدفین آزاد کشمیر میں ہوگی

لندن (جنگ نیوز)ہائوس آف لارڈز کے رکن لارڈز نذیراحمد کی ہمشیرہ پیر کو برمنگھم میں انتقال کرگئیں۔ وہ طویل عرصہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ گزشتہ روز برمنگھم میں گھمکول شریف مسجد میں ادا کی گئی جس میں کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور لارڈ نذیر احمد سے تعزیت کا اظہار کیا۔ مرحومہ کی تدفین آزاد کشمیر کے آبائی گائوں لیڑی میں  ہو گی۔ برطانیہ کی مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں نے لارڈ نذیراحمد سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی ہے۔
تازہ ترین