• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سےمزدوروں میں کھانے کی تقسیم

لندن (پ ر) المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد کی ہدایت پر لاہور میں 300مل مزدوروں میں کھانا تقسیم کیا گیا۔ المصطفیٰ کے زیراہتمام انڈسٹریل ایریا کاہنہ کاچھہ لاہور میں ملوں میں کام کرنے والے مزدوروں کو کھانا دیا گیا جس میں بچوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ المصطفیٰ کے تعاون سے ہر جمعہ کو ملوں میں کام کرنے والے مزدوروں کو کھانا دیا جائے گا۔ فیصل آباد،کراچی سمیت دیگر شہروں میں بھیکھانا تقسیم کرنے کا عمل جاری ہے۔
تازہ ترین