• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوانی میں صرف ایک بار کینابیز پینا دماغ کے ڈھانچے کو تبدیل کرنے کیلئے کافی ہے

لندن (نیوز ڈیسک) نوجوانی میں صرف ایک بار کینابیز پینا دماغ کے ڈھانچے کو تبدیل کرنے کے لیے کافی ہے۔ یہ انکشاف ایک نئی اسٹڈی میں کیا گیا ہے۔ سائنس دانوں نے پتہ لگایا ہے کہ14برس کی عمر تک صرف ایک یا دو بار منشیات استعمال کرنے سے دماغ کے ان حصوں میں خاکستری مادے کی مقدار بڑھ جاتی ہے جس کا تعلق جذبات یا یادداشت سے ہے۔ گرچہ دماغ کے زیادہ خلیے سودمند دکھائی دیتے ہیں۔ درحقیقت اس مرحلے پر ترقی پذیر نوجوان ذہن کو خلیوں کی کانٹ چھانٹ کرنی چاہیے کیونکہ یہ بلوغت کی تیاری کرتا ہے اور غیر ضروری بھی تعلق کو ختم کرتا ہے اور اہم روابط کو مضبوط ہونے دیتا ہے۔ سٹڈی میں دماغ کے زیادہ بڑے حجم کے ٹیسٹوں میں آئی کیو پرفارمنس میں معمولی آئی کیو خراب پرفارمنس کا پتہ بھی لگایا گیا۔
تازہ ترین