• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاتھم ہاوس کے زیر اہتمام’’اسٹریٹیجک سٹیبلٹی ان سائوتھ ایشیا کے عنوان سے سیمینار

نیلسن ( عبد اللہ زید ) چاتھم ہاؤس کے زیر اہتمام گزشتہ روز اگمنٹ رائل انسٹی ٹیوٹ فار انٹرنیشنل ریلشنز بر سلز میں بعنوان ’ اسٹریٹیجک سٹیبلیٹی ان سائوتھ ایشیا‘ کے عنوان سے سیمینار کاانعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی پاکستان چیئرمین جائنٹ چیف آف سٹاف جنرل زبیر محمود حیات تھے۔ اور نارتھ ویسٹ انگلینڈ سے رکن یورپی پارلیمنٹ اور چیئر مین یورپین پارلیمنٹ فرینڈز آف پاکستان گروپ ڈاکٹر سجاد کریم بھی خصوصی دعوت پر اس سیمینار میں شریک ہوئے۔ سیمینار میں جنوبی ایشیاکے ممالک کے استحکام اور پیش آمدہ چیلنجز پر گفتگو کی گئی۔ یورپی یونین کے صدر مقام برسلز میں پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی بھی اس تقریب میں موجود تھیں۔
تازہ ترین