• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ سانت روک میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتوں کو وطن بھجوانا احسن قدم ہے، ملک عمران

بارسلونا (جواد چیمہ) سانحہ سانت روک میں دو پاکستانیوں کی وفات کے بعد ان کی شناخت اور میت کو پاکستان بھیجنا ایک احسن قدم ہےجو قونصل جنرل عمران علی چوہدری کی خاص توجہ سے ممکن ہوا۔ ان خیالات کااظہار سماجی شخصیت ملک عمران خان نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہو ں نے کہا کہ قونصل جنرل عمران علی چوہدری کو مزید اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ پاکستانی کمیونٹی بارسلونا میں مخصوص علاقوں میں مقیم ہے اور ان سے رابطہ مشکل نہیں ہے۔علاوہ ازیں معروف سماجی شخصیت چوہدری سکندر گوندل نے کہا کہ سانحہ سانت روک میں جان کی بازی ہارنے والے پاکستانیوں کی میتوں کے حوالے سےقونصل جنرل عمران علی چوہدری کا کردار نہایت اہم رہا،قونصل جنرل عمران علی چوہدری کی خصوصی توجہ اور ذمہ دارانہ کردار کی وجہ سے پاکستانیوں کی جلد شناخت ممکن ہو سکی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ چوہدری لیاقت علی گوندل، حاجی محمد افضل رانجھا آف میانوال نے اپنے مشترکہ خیالات میں قونصل جنرل کی توصیف کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ پردیس میں پاکستانیوں کو ایسے سانحات میں محفوظ رکھے اور اگر خدا نخواستہ ایسا سانحہ ہو جاتا ہے تو کمیونٹی اپنے ملک اور قونصل خانے یا سفارت خانے کی جانب دیکھتی ہے۔ اس سانحہ میں قونصل خانہ نے ذمہ دارانہ کردار ادا کر کے کمیونٹی کے دل میں جگہ بنائی ہے اور عمران علی چوہدری کو کمیونٹی یاد رکھے گی۔
تازہ ترین