• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹیفورڈ شائر میں مفت اور سستی پارکنگ متعارف کرائی جائے گی

سٹیفورڈ( مریم فیصل)مفت اور کم ریٹ والی پارکنگ سٹیفورڈ شائر کائونٹی کے مختلف ٹائونز میں متعارف کرائی جائے گی۔یہ اسکیم خاص طور پر ٹائون سینٹرز کے لئے شروع کی جارہی ہے تاکہ اس کی مدد سے اسٹریٹ تجارت کو بڑھایا جا سکے ۔ ابتدائی طور پر جو ٹائونز اس اسکیم سے فائدہ اٹھائیں گے ان میں سٹیفورڈ ، کنک ،اسٹون اور لیج فیلڈ شامل ہیں ۔یہ اسکیم اس کنسلٹیشن کا نتیجہ ہے جو ڈسٹرکٹ اور ٹائون کونسلز کے مابین ہوئی تھیں اور جس پر بعد میں سٹیفورڈ شائر کائونٹی کونسل بھی راضی ہوگئی تھی ۔ کونسل ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم ایسی اسٹرٹیجی متعارف کروا رہے ہیں جو اس مقصد کے لئے ڈیزائن کی گئی ہے کہ مقامی کاروبار کرنے والوں کو مارکیٹس اور ٹائون سینٹرز میں سستی اور مفت پارکنگ کی سہولت میسر ہوسکے اس سے ان کے کاروبار کو بھی منافع حاصل ہو گا اور پارکنگ سہولت کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ لوگ سٹیفورڈ شائر کی جانب رخ کر یں گے ۔بنیادی طور پر دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والی کمیونٹی اپنے کاروبار کے لئے ذاتی گاڑیوں سے سفر کرنا مناسب سمجھتی ہے اس لئے ضروری ہوگیا تھا کہ ایسی حکمت عملی ترتیب دی جائے جس سے پارکنگ کا مسئلہ ختم ہو جائے اور ایسے افرادطویل اوقات کی پارکنگ ڈھونڈنے کی تکلیف سے بچ جائیں۔
تازہ ترین