• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معذوراداکارہ کو محرومی سے بچانے کیلئے گونگی خاتون کے کردار سے انکار کیا،جمیلہ جمیل

لندن( پی اے ) جزوی طورپر سماعت سے محروم معروف اداکارہ جمیلہ جمیل نے فلم میں سماعت سے محروم خاتون کاکردار قبول کرنے سے انکار کرنےکا سبب بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یہ کردار قبول کرکے قوت سماعت سے مکمل محروم کسی خاتون کی حق تلفی کرنا اور اسے روزگار سے محروم کرنا نہیں چاہتی تھیں، اداکارہ جمیلہ جمیل خود بھی جزوی طورپر قوت سماعت سے محروم ہیں، لیکن ان کاکہناہے کہ ان کیلئے یہ کردار قبول کرنا مناسب نہیں تھا کیونکہ اب وہ سن سکتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس کردار کی حال ہی پیشکش کی گئی تھی لیکن وہ سمجھتی ہیں کہ یہ کردار قوت سماعت سے محروم کسی اور ذہین خاتون کو دیاجانا چاہئےتھا۔ انھوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ آپ کی چوائس ہونی چاہئے اور لالچ میں آکر دوسروں کی جگہ گھیرنے کے بجائے دوسروں کیلئے جگہ بنانی چاہئے۔انھوں نے کہا کہ وہ کسی کاٹ چھانٹ کا حصہ نہیں بننا چاہتیں۔ان کایہ تبصرہ ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ہالی ووڈ میں اقلیتی گروپوں کے کردار پر بحث جاری ہے۔فلم انڈسٹری کوایل جی بی ٹی کے کردار براہ راست اداکاروں کو دینے کے حوالے سے تنقید کاسامنا ہے۔
تازہ ترین