• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سربراہ جر من قدامت پسندسیاسی جماعت ڈیزل گاڑیوں کی مخالفت پر ناخوش

برلن(این این آئی)جرمنی کی قدامت پسند سیاسی جماعت کرسچین ڈیموکریٹک یونین کی سربراہ آنے گریٹ کارین باؤر نے ڈیزل گاڑیوں کے استعمال پر تنقید کو ناپسند کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہزاروں افراد کے روزگار کو ختم کرنے کا باعث بنے گا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن رہنما کا اشارہ ماحول دوست تنظیم ڈی یْو ایچ کی جانب تھا، جس نے ڈیزل گاڑیوں کے استعمال کو ممنوع قرار دینے کی قانونی جدوجہد شروع کر رکھی ہے۔ کارین باؤر کے مطابق اس تنظیم کا عمل باعثِ توصیف ہے لیکن یہ بظاہر ڈیزل کے استعمال کے خلاف جنگ کے مساوی ہے اور یہ کار ساز صنعت میں ہزاروں نوکریوں کے خاتمے کا باعث بن سکتا ہے۔
تازہ ترین