• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فولاد اور ایلمونیم پر اضافی ڈیوٹی ختم کی جائے، امریکی صدر سے مطالبہ

لندن(اے این این)بین الاقوامی کار ساز اداروں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ فولاد اور ایلمونیم پر عائد اضافی ڈیوٹی ختم کی جائے۔ ڈیٹرائٹ میں فیئیٹ کرائسلر کے سی ای او مائیک مینلی نے کہا کہ ان اضافی محصولات کی وجہ سے رواں برس کار ساز اداروں کے اخراجات میں تین سو سے ساڑھے تین سو ملین ڈالر کا اضافہ ہو جائے گا۔ ان کے بقول اس طرح ہر گاڑی 135 سے لے کر 160 ڈالر تک مہنگی ہو جائے گی۔ فوکس ویگن، فورڈ اور جنرل موٹرز سمیت ٹویوٹا اور ہنڈائی کے منیجرز نے بھی اسی طرح کے خدشات کا اظہار کیا ہے۔
تازہ ترین