• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ نےنائٹ مارکیٹ شروع کر نے کیلئے تجاویز طلب کرلیں

کراچی ( اسٹا ف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شا ہ نے ایمپریس مارکیٹ اور کراچی زو کے اطراف تجاوزات کے خاتمے سے متاثرہ دکانداروں کی بحالی کے لیے تفصیلی پلان مرتب کر نے کی ہدایت کی ہے آئندہ مالی سال کے لیے نئی اسکیمیں شروع کرنے اور کراچی میگا پروجیکٹس کے منصوبوں کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے وزیر اعلیٰ نےکہا کہ وہ صدر کے علاقے کو پیدل چلنے والا علاقہ بنانے کے خواہاں ہیں، ہم متاثرہ افراد کو بے یارومددگار نہیں چھوڑیں گے، انہوں نے یہ بھی تجویز دی کہ رات گئے تک چلنے والی مارکیٹیں جیسا کہ دنیا بھر میں ہوتی ہیں ایسی مارکیٹیں بھی شروع کی جاسکتی ہیں،کمشنر کراچی نے کہا کہ پتھارے والا،وینڈرصدر میں رات 9بجے سے صبح 3بجے تک نائٹ مارکیٹ میں ایڈجسٹ ہوسکتے ہیں، وزیراعلیٰ نے انہیں ہدایت کی کہ وہ نائٹ مارکیٹ کی تجویز کو تیار کریں۔

تازہ ترین